ابنا: راولپنڈی کے علاقے گریسی لین میں گذشتہ رات ہوئے خود کش دھماکے کے اثرات اب بھی فضا میں موجود ہیں ، ہر طرف خاموشی اور سوگواری کی کیفیت طاری ہے ۔واقعے کی جگہ پر شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس تفتیش میں مصروف ہے ، شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔گذشتہ شب خودکش حملے کے بعد حراست میں لیے گئے مشکوک شخص سے بھی تفتیش جاری ہے اور اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس راول پنڈی میں جاری ہے.
.......
/169